04 جولائی ، 2015
کراچی....... متحدہ جہاد کونسل کے رہنما سید صلاح الدین نے بھارتی الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کشمیر کی آزادی پسند قیادت پر الزام لگا کر ہمالیہ سے بڑا جھوٹ بولا ہے۔ سید صلاح الدین کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہمیں رقوم ہی نہیں مناصب کی بھی پیش کش کی گئی لیکن ہم نے انکار کر دیا۔