05 جولائی ، 2015
کراچی......ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے۔ اسی لئے اس کے سیکٹر انچارج اور یونٹ انچارج کو گرفتار کیا جارہا ہے، رینجرز ترجمان کا کہنا ہےکہ کچھ لوگ خود سے بھی گرفتاری دے رہے ہیں ۔رینجرز ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن صرف جرائم میں ملوث ملزموں اور مجرموں کے خلاف ہے آپریشن کسی بھی سیاسی و مذہبی یا لسانی گروہوں کے خلاف نہیںرینجرز مختلف گروہوں کے عسکری ونگ اور مجرموں کے خلاف کررہی ہے ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے،اسی لئے اس کے سیکٹر انچارج اور یونٹ انچارج کو کر گرفتار کیا جارہا ہے، رینجرز ترجمان کا کہنا تھاکہ گرفتار ہونے والے کچھ لوگ خود بھی گرفتاری دے رہے ہیں، گرفتار ہونے والوں کو قانونی حقوق دیئے جارہے ہیں ، تمام گرفتار افراد کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔