پاکستان
05 جولائی ، 2015

اسلام آباد:سوئٹ ہومزمیں زہر خورانی کا واقعہ، 200 بچے متاثر

اسلام آباد:سوئٹ ہومزمیں زہر خورانی کا واقعہ، 200 بچے متاثر

اسلام آباد......سوئٹ ہوم اسلام آباد میںغیرمعیاری کھانا کھاکر درجنوں بچوںکی حالت غیر ہو گئی،بچوں کو طبیعت خراب ہونے کے بعد پمزاسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔سوئٹ ہوم کے زہر خورانی سے متاثرہ 60 بچوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بچوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر تمام چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور عملے کو ڈیوٹی پربلا لیا گیا ہے جبکہ سویٹ ہوم کےمزید 30 بچے پمز اسپتال لائے گئے ہیں۔ ناقص کھانےسےسویٹ ہوم کےمتاثرہ بچوں کی تعداد200سےزائدہے۔سوئٹ ہوم انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بچوں نے صبح ڈبل روٹی اور چائے کا ناشتہ کیا تھا۔ ایم ڈی بیت المال نے کہاہے کہ بچوں کی حالت بہتر ہے ، کچھ دیر میں ڈسچارج ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :