پاکستان
05 جولائی ، 2015

آپریشن کا مقصد ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہے ،رابطہ کمیٹی

آپریشن کا مقصد ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہے ،رابطہ کمیٹی

کراچی.......ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج اعتراف کیا جا رہاہے کہ ایم کیو ایم کارکنوں کو کسی جرم میں نہیں بلکہ پارٹی کا عہدیدار ہونے کی بنیاد پرگرفتار کیا جا رہاہے ،بیان کے بعد اب کوئی شک نہیں رہ گیا کہ آپریشن کا مقصد صرف ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہے ۔رینجرزکے ترجمان کے بیان پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ردعمل میں کہا ہےکہ آج اعتراف کیاجارہا ہےکہ ایم کیوایم کے عہدیداروں کو کسی جرم یا اطلاع کی بنیاد پر نہیں بلکہ محض ایم کیوایم کا عہدیدار ہونے کی بنیاد پر گرفتارکیاجارہا ہے۔ایم کیوایم کاسیکٹریایونٹ عہدیدار ہونا پاکستان کے کس قانون کی خلاف ورزی ہے۔اب کوئی شبہ نہیںکہ آپریشن کامقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنانہیں بلکہ ایم کیوایم کوختم کرناہے ، ایم کیوایم کے 50سے زائدکارکنان کئی ماہ گزرجانے کے باوجودآج تک لاپتہ ہیں ۔رابط کمیٹی نے ایم کیوایم کے بہت سے ذمہ داران کی خودگرفتاری دینے کی بھی تردید کی اور کہاکہ جس تنظیمی کمیٹی کا ذکرکیا جا رہاہے اس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ،اسے تحلیل کئے ہوئے بھی عرصہ درازہوچکاہے، رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نوٹس لیں۔

مزید خبریں :