05 جولائی ، 2015
میرانشاہ......شمالی وزیرستان میںسیکورٹی فورسز کی دو گاڑیاں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئیں،جس کے نتیجہ میں 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں علی الصباح دتہ خیل میں سرچ آپریشن کےلیے جا رہی تھیں کہ رغزئی کلے میں دو گاڑیاں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔ واقعےکے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ شہید ہونے والے اہل کاروں میں سعید الرحمن، محمد سلیم اور فضل امین شامل ہیں۔ جبکہ ظہیر، اقبال، رمضان، سعود احمد اور اکرام زخمی ہوگئے۔