05 جولائی ، 2015
لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگست ستمبر میں زمبابوے کا جوابی دورہ کرنا ہے لیکن بہتر ریونیو کے لیئے زمبابوے نے تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز دی اور اس کے لیئے ویسٹ انڈیز کو شرکت کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی۔ پی سی بی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ زمبابوے میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے اور اس میں پاکستان بھی حصہ لے گا۔ ان دنوں ٹورنامنٹ کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ اگست ستمبر میں ہی منعقد ہو گا۔