05 جولائی ، 2015
لاہور........گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اوربرداشت کی کمی آج معاشرے کی بدحالی اور بڑے مسائل کا باعث ہے، بیت المقدس کی حفاظت مسلمانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لاہور میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق، سینئر صحافی سہیل وڑائچ اور دیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جن مسائل کا سامنا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ لوگوں میں تحمل کی کمی ہے، مسلمانوں پر جتنے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس مناسبت سے صرف یوم القدس نہیں ، بہت سے دن منانے چاہئیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور جرائم کو روکنے کے لیے ہمیں خود میں تبدیلی لانا ہو گی۔