19 جون ، 2025
راولپنڈی میں نوجوان بہنوں نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ پر دو بہنوں نے خودکشی کی جن کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا اور دونوں کی خودکشی کی وجہ گھریلو حالات تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔