06 جولائی ، 2015
لاہور .....پاکستان ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بننے والے 7 کھلاڑی آج شب سری لنکا کیلئے روانہ ہونگے۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 11 جولائی سے ہو گا ۔ سیریز کیلئے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ شعیب ملک ، بلال آصف ، مختار احمد ، محمد رضوان ، عماد وسیم ، انور علی اور محمد عرفان آج شب لاہور سے کولمبو کیلئے روانہ ہونگے جبکہ تیسرے ٹیسٹ کے ا ختتام پر کپتان مصباح الحق ، شان مسعود، یونس خان ، زوالفقار بابر ، جنید خان اور عمران خان وطن واپس آجائینگے ۔