07 جولائی ، 2015
کولمبو......پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے سری لنکا نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ رنگنا ہیراتھ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 جولائی کو دمبولا میں کھیلا جا ئے گا۔ سری لنکا نے سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ میں مالندا سری وردنے اور سچیتھ پتھیرانا کو پہلی مرتبہ قومی سکواڈ میں شامل کیا ہے ۔ کھلاڑیوں میں کپتان انجیلو میتھیوز ، تلک رتنے دلشان ، کوشال پریرا ، اوپل تھرنگا اور تھری مانے،دنیش چندی مال ، مالنداسیریوردنے ، پریانجن، پرادیپ اور پریرا سورنگا لکمل، لاسیتھ مالنگا، سینانائیکے، پرسنااور سچیتھ پاتھیرانا شامل ہیں ۔