کھیل
07 جولائی ، 2015

پاکستان کرکٹ بورڈ کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور

لاہور...... سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات استوار ہو گئے۔ ٹی 20 لیگ اور فاسٹ باولنگ کیمپ کے لیئے خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فاسٹ بائولر شعیب اختر کے تعلقات کبھی مثالی نہیں رہے لیکن اب یہ تعلقات مثالی بنتے جا رہے ہیں ۔شعیب اختر 70 لاکھ روپے جرمانے کا ہائی کورٹ سے کیس جیتے تو بورڈ نے اسے چیلنج نہ کرنےکا فیصلہ کیا ۔ گزشتہ روز فاسٹ بائولر پی سی بی ہیڈ کوارٹر آئے تو انہیں جرمانے کی کاٹی گئی رقم واپس کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی پاکستان کی ٹی 20 لیگ کے لیئے شعیب اکٹر کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ مستقبل قریب میں فاسٹ باولرز کی تلاش اور انہیں ٹریننگ کے لیئے بھی شعیب اختر کو کہا جائے گا ۔

مزید خبریں :