پاکستان
09 جولائی ، 2015

گوجرانوالہ: منی اسٹیڈیم میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 دہشتگردہلاک

گوجرانوالہ: منی اسٹیڈیم میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 دہشتگردہلاک

گوجرانوالہ........گوجرانوالہ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا ، ایک فرار ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سی پی او وقاص نذیر کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر منی اسٹیڈیم کے قریبی علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔ اس دوران 2 افراد کو روکا گیا تاہم ان میں سے ایک فرار ہوگیا اور دوسرا منی اسٹیڈیم میں چھپ گیا۔ منی اسٹیڈیم میں چھپے دہشتگرد نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں دہشتگرد مارا گیا ، ملزم کے قبضے سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ،خودکش جیکٹ میں 5 کلو بارودی مواد تھا۔

مزید خبریں :