پاکستان
09 جولائی ، 2015

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے

اسلام آباد.......ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے،سکھر،نواب شاہ،دادو اور حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان،سرگودھا،ڈی جی خان اوربہاولپور میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بلوچستان میں سبی اور قلات جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی چند مقامت پر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :