09 جولائی ، 2015
قلات......قلات سےمقامی ہندو تاجرموٹرسائیکل سمیت لاپتہ ہوگیا،تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق قلات کے مین بازار سے گزشتہ رات مقامی ہندو تاجر دیپک کمار اپنی دکان بند کر کے نکلے تاہم گھر نہیں پہنچے۔لاپتہ تاجر کے گھر کے افراد نے کافی تلاش کے بعد پولیس تھانے پہنچ کر لاپتہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہندو کو اغوا کیا گیا ہے، تاہم پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔