پاکستان
09 جولائی ، 2015

لاہور کے نجی بنک میں ڈکیتی ،مزاحمت پر3افرادجاں بحق

لاہور کے نجی بنک میں ڈکیتی ،مزاحمت پر3افرادجاں بحق

لاہور ........لاہور کے کریم بلاک میں نجی بنک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تین افراد جاں بحق ہو گئے ، شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران گن مین کی فائرنگ سے ڈاکو بھی زخمی ہوا۔ہلاک ہونیوالوں میں ناصر ، خالد اور علی نامی افراد شامل ہیں، ہلاک افراد میں ناصر اور خالدبنک ملازم ہیں۔ فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی نہیں دہشت گردی کا واقعہ ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے بنک میں داخل ہوتے ہیں فائرنگ شروع کردی۔

مزید خبریں :