09 جولائی ، 2015
لاہور........چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منظوراے ملک نےسپرماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے2رکنی بینچ تشکیل دےدیا۔ماڈل ایان علی کےوکیل خرم کھوسہ نے کسٹم جج کی طرف سے درخواست ضمانت مستردہونےکےبعد لاہورہائیکورٹ میں اس کے دائرہ اختیارکےتحت درخواست ضمانت دائر کی تھی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظوراے ملک نےجسٹس انوارالحق اورجسٹس ارشد محمودتبسم پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا جوماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔