پاکستان
09 جولائی ، 2015

میرپورآزادکشمیر میںمبینہ دو انسانی اسمگلرزیرحراست

میرپورآزادکشمیر  میںمبینہ دو انسانی اسمگلرزیرحراست

مظفر آباد........میرپورآزادکشمیر پولیس نے مبینہ دو انسانی اسمگلروں کو حراست میں لے کر 285 پاسپورٹ اور تین سو سے زائد مختلف ممالک کے جعلی ویزے برآمد کرلئے۔پولیس کے مطابق مبینہ انسانی اسمگلر ز جاوید بٹ اور زاہد چوہدری کئی ماہ سے سادہ لوح عوام کو باہر بجھوانے کا جھانسا دے کرلوٹ رہے تھے۔ملزمان نے ویزہ دینے اور بقایا رقم کے لئے لوگوں کو بلوایا جہاں ایک شخص سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر 285پاسپپورٹ،ہزاروں روپے نقدی، لیپ ٹاپ،کمپیوٹرز اور 3سو سے زائد مختلف ممالک کے جعلی ویزے کے پیپر بھی قبضہ میں لے لئے ہیں ۔ اس موقع پر متاثرین کی ایک بڑی تعداد تھانہ تھوتھال میں رقم اور پاسپورٹ کی وصولی کے لیے پہنچ گئی ۔

مزید خبریں :