09 جولائی ، 2015
کراچی...... کراچی کے نجی اسپتال میں آپریشن کے لیے داخل ہونےوالا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔25مئی کو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مقابلے کے بعد بدنام زمانہ منشیات فروش منا قریشی کو گرفتار کیاتھا، گرفتار ملزم کی کوتفتیش کے لیے رضویہ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ مقابلے میں منا قریشی کی کولہے کی ہڈی فریکچر ہو گئی تھی جس کے بعد اُسے عدالتی حکم پر 6جون کو ناظم آباد میں واقعے ہڈی کے اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ملزم کا آپریشن ہوا،گزشتہ رات ملزم ُمنا قریشی نے اپنی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل عبدالغفار سے ہتھکڑی کھلوا کر باتھ روم گیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق منا قریشی اپنے بھائیوں کی مدد سے اسپتال کے باتھ روم کی کھڑی سے فرار ہوا ہے ، تاہم سپاہی عبدالغفار کو غفلت برتنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے ، ملزم منا قریشی پر پولیس مقابلے، منشیات فروشی ، ناجائز اسلحے اور دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، 2011میں منا قریشی سر سید پولیس کی حراست سے بھی ناطم آباد کے علاقے سے فرار ہوچکا ہے۔