پاکستان
09 جولائی ، 2015

لاہور:تین افراد کو قتل کرنیوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور:تین افراد کو قتل کرنیوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور...... اقبال ٹائون لاہور میں واقع پنجاب بینک میں آج صبح فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا، مبینہ ملزم گورنمنٹ سائنس کالج کا کیشئرعبداللہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیںگورنمنٹ سائنس کالج کےکیشئرنےمبینہ طورپرپنجاب بینک اقبال ٹاؤن برانچ میںگھس کراندھا دھندفائرنگ کرکے3افراد کوقتل اور4کو زخمی کر دیا، لوگوں نےملزم کو تشددکانشانہ بنانےکےبعدپولیس کےحوالےکر دیا،پولیس نے سائنس کالج کےپرنسپل کوبھی حراست میں لےلیا ۔اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں واقع پنجاب بینک میں خون کی ہولی کھیلنے والا مبینہ ملزم گورنمنٹ سائنس کالج کا کیشئرعبداللہ نکلا،سی سی ٹی وی ویڈیومیں دیکھا جاسکتاہےکہ کلاشنکوف سےمسلح ملزم نےبینک میں داخل ہوتےہی اندھا دھند فائرنگ کردی،ملزم نےپہلے گن مین خالدکو نشانہ بنایا،پھر وہ اسسٹنٹ منیجرناصرکےکمرےمیں داخل ہوا،انہیں قتل کرنے کےبعدملزم نےبینک ملازم سہیل کو گولیاں ماریں،فائرنگ کی زد میں آ کرسدرہ اورثوبیہ سمیت4افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔بینک میںموجود لوگوں نےملزم کو پکڑکرتشددکا نشانہ بنانےکےبعد پولیس کےحوالے کر دیا،پنجاب بینک کےصدرنعیم الدین نےواقعے کی انکوائری کامطالبہ کیاہے۔پولیس کےمطابق گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کاکیشئرعبد اللہ 25 لاکھ روپے کےفراڈ میں ملوث ہے،وہ جعلی دستخطوں سے چیک کیش کراتارہا،بینک کے آپریشن منیجرنےاس کی ہیرا پھیری پکڑ لی تھی۔پولیس نےگورنمنٹ سائنس کالج کےپرنسپل زاہدبٹ کوبھی حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے،جبکہ کالج اکاؤنٹس کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :