پاکستان
09 جولائی ، 2015

ملک دشمن لوگ این جی او کے لبادے میں پاکستان آئے،چوہدری نثار

ملک دشمن لوگ این جی او کے لبادے میں پاکستان آئے،چوہدری نثار

اسلام آباد.......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ این جی اوز کے لبادے میں ہزار کے قریب ملک دشمن لوگ پاکستان آئے، ملکی مفاد کے خلاف کسی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس میں ایک توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ بد قسمتی سےماضی میں ایسی غیر ملکی این جی اوز سالہا سال کام کرتی رہیں جنہوں نے کبھی رجسٹریشن کے لیے درخواست تک نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں غلط سرگرمیوں میں ملوث افریقہ کی دو عالمی این جی اوز پر پابندی لگائی جن کی مدد امریکا، یورپی یونین، بھارت اور اسرائیل کررہے تھے، ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں :