پاکستان
09 جولائی ، 2015

پشاور :عید کے خریداروںکو ٹریفک جام اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا

پشاور :عید کے خریداروںکو ٹریفک جام اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا

پشاور......ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے۔ بازاروں میں عید کی خریداری کرنے والوں کا رش بڑھ گیاہے، تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی خریداروں کو ٹریفک جام اور سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔ پشاور میں ان دنوں عید کی خریداری عروج پر ہے۔ اندرون شہرہو یاکینٹ ایریا کے بازار، ہر جگہ خریداروں کا رش ہے۔مناسب حکمت عملی کے فقدان کی وجہ سے جہاں ٹریفک مسائل سامنے آئے ہیں وہیں سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔ مصروف ترین قصہ خوانی بازار میں لگے ناکے پرنہ کوئی اہلکار موجود ہے اور نہ ہی پولیس کاہیلپ ڈیسک کام کررہا ہے۔

مزید خبریں :