09 جولائی ، 2015
کوئٹہ......یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کےسلسلے میں اہلسنت والجماعت بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی۔اہلسنت والجماعت بلوچستان کے زیراہتمام یوم علی حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کےسلسلے کی ریلی زرغون روڈ دفتر سے شروع ہوئی۔ ریلی میں اہل سنت والجماعت بلوچستان کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے اس موقع پر خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت اور کردار کے درخشاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔