09 جولائی ، 2015
لاہور......لاہور میں واہگہ بارڈر خود کش دھماکا کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دھماکے میں ملوث دو سہولت کار گرفتار کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں حسین اللہ اور سید جان عرف گنجی شامل ہیں۔ گرفتار ملزموں سے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی سی پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واہگہ خود کش دھماکے میں ملوث تین دہشت گرد پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔ دو نومبر کو ہونے والے خود کش حملے میں 55 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔