09 جولائی ، 2015
کراچی......شیرِخدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حضرت علیرضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت پر کراچی میں بھی مرکزی جلوس نکالا گیا، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر پہنچ کر ختم ہوگیا۔ لاہورمیں صبح کےوقت مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گذرتا ہوا ختم ہوگیا۔ کوئٹہ میں مرکزی جلوس آج رات تقریباً 10بجےعلمدار روڈ سے نکالا جائےگا، جو مقررہ شاہراہوں سےگزرکر واپس علمدار روڈ پر ہی اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس کےروٹ پر دکانیں سیل کیےجانے کاعمل شروع ہوگیا ہے۔