پاکستان
10 جولائی ، 2015

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور ......لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ابر رحمت برسنے کا امکان ہے۔صوبائی دارالحکومت میں صبح کے وقت ہوا کے ساتھ کالے بادل چھا ئے اور پھر مختلف علاقوں میں رم جھم بارش ہوئی، بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گردونواح سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :