پاکستان
10 جولائی ، 2015

کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا

کراچی  میں آج  موسم ابر آلود رہے گا

کراچی .......محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔ ماہرین کے مطابق آج کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں 15 سے 25 نوٹیکل میل کی رفتار سےچل رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :