پاکستان
10 جولائی ، 2015

آزادکشمیرکےسابق صدرسردارعبدالقیوم خان انتقال کرگئے

آزادکشمیرکےسابق صدرسردارعبدالقیوم خان انتقال کرگئے

مظفر آباد........آزادکشمیرکےسابق صدرسردارعبدالقیوم خان انتقال کرگئے،ان کاشمار تحریک آزادی کشمیر کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ سردار عبدالقیوم خان 4اپریل1924کو ضلع باغ کے علاقےغازی آباد میں پیدا ہوئے۔ وہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر تھے، آزادکشمیر کے دو مرتبہ صدر اور ایک مرتبہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ۔ سردار عبدالقیوم خان نے پہلی مرتبہ منصب صدارت 30 اکتوبر 1970 کو سنبھالا۔ جس کے بعد آزادکشمیر کےلوگوں کوپہلی بار ووٹ ڈالنےکاحق دیاگیا۔ انہوں نے آزادی کشمیر کی تحریکوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ،سردار عبدالقیوم خان کو تحریک آزادی کشمیر کا مجاہد اول بھی کہا جاتا ہے ۔ سردار عبدالقیوم خان طویل عرصےسےعلیل تھے،، آج اسلام آباد کے ایک اسپتال میں رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ۔سردار عبد القیوم خان کی وفات پر حکومت آزاد کشمیر نے3 روزہ سوگ کا اعلان کیاہے ۔ سابق صدر اور وزیر اعظم سردارعبدالقیوم خان کی نماز جنازہ کل دن 11 بجے دھیرکوٹ میں ادا کی جائےگی۔

مزید خبریں :