پاکستان
10 جولائی ، 2015

وزیر اعظم نواز شریف پُراعتماد، نریندر مودی کا انداز معذرت خواہانہ

 وزیر اعظم نواز شریف پُراعتماد، نریندر مودی کا انداز معذرت خواہانہ

اوفا.........روس کے شہر اوفا میں ملاقات کےدوران وزیر اعظم نواز شریف پُراعتماد تھے لیکن پاکستان کے خلاف نفرت کےجذبات رکھنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کچھ معذرت خواہانہ انداز میں نظر آئے۔۔رسم دنیا بھی تھا،موقع بھی تھا اور دستور بھی،جس ملاقات پر دنیا بھر کی نظریں لگی تھیں،پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان وہ ملاقات روس میں ہو گئی۔اوفا کےکانگریس ہال میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعظم نواز شریف کے منتظر تھے۔وزیر اعظم نواز شریف کی چال میں خود اعتمادی عیاں تھی جب کہ ہاتھ ملاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کے چہرے پر اعتماد کی کمی تھی،بلکہ انداز کچھ معذرت خواہانہ تھا۔بجھی بجھی مسکراہٹ میں پاکستان کےخلاف دیے گئےبیانات کی شرمندگی چھپانے کی کوشش کی جار ہی تھی۔چہرے پر وہ گرم جوشی بھی دکھائی نہ تھی جو وزیر اعظم نواز شریف سے ستائیس مئی کو نئی دلی میں اپنی حلف برادری کےموقع پر مصافحہ کرتے ہوئے تھی۔ بھارتی وزیراعظم کے چہرے پر وہ کھلکھلاہٹ بھی نظر نہ آئی جو ستائیس نومبر 2014کو نیپال کے درالحکومت کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران وزیرا وعظم نواز شریف سے مصافحہ کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔

مزید خبریں :