پاکستان
10 جولائی ، 2015

سابق صوبائی وزیرمعدنیات محمود زیب 12روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے

سابق صوبائی وزیرمعدنیات محمود زیب 12روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کےحوالے

پشاور.......پشاور کی احتساب عدالت نے خیبر پختونخوا کے سابق وزیر معدنیات نوابزادہ محمود زیب کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار سابق صوبائی وزیر محمود زیب کو احتساب عدالت کے جج ابراہیم خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے محمود زیب اور دیگر نوملزمان کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ سابق صوبائی وزیر کے ساتھ گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان میں سابق کمشنر بنوں عصمت اللہ گنڈا پور،سابق سیکرٹری صنعت شاہ ولی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن احتشام الملک ،کمشنر مائننگ زیارت خان، ڈی جی مائنز اینڈ منرلز نوروز خان، ڈائریکٹر مائنز شاکراللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرویز خان ، سیکشن آفیسر فرہاد علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر منرل خان بادشاہ بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :