10 جولائی ، 2015
لاہور ......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔لاہورسے جاری ایک بیان میںوزیر اعلیٰ نےسوگوار خاندان سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردار عبدالقیوم نے کشمیری عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ کشمیری عوام کے لئے سردار عبدالقیوم کی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائیگا۔