پاکستان
10 جولائی ، 2015

شہری کا قتل:ملزم عمیر صدیقی 11روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شہری کا قتل:ملزم عمیر صدیقی 11روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی ......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم الیکشن سیل کے ممبر عمیر صدیقی کو شہری کے قتل کے الزام میں 11 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے جبکہ رینجرز اہلکار کے قتل کے الزام میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 24جولائی تک توسیع کردی گئی ۔پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ملزم عمیر صدیقی کو پیش کیا۔عدالت نے ملزم عمیر صدیقی کو شہری سید حسین گبول قتل کیس میں 11روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ ٹاون کے علاقے میں سیدحسین گبول کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔ دوسری طرف عدالت نے رینجرزاہلکار لانس نائیک شوکت قتل کیس میں ملزم عمیر صدیقی کے جسمانی ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔ملزم کو عزیز آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :