انٹرٹینمنٹ
10 جولائی ، 2015

ہالی ووڈ فلم ’’دی فائنسٹ آورز‘‘ کا پہلا ٹریلرجاری

ہالی ووڈ فلم ’’دی فائنسٹ آورز‘‘ کا پہلا ٹریلرجاری

لاس اینجلس.......1952ءمیں برطانوی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے پر مبنی تھرلر ڈرامہ فلم دی فائنسٹ آورز’The Finest Hours‘کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم اگلے سال 29جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ،حقیقی واقعے پر مبنی ہالی وڈ کی ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور نئی فلم" دی فائنیسٹ آورز" کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔کریگ گلیسپی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1952میں برطانوی جہاز کو پیش آنیوالے ایک ایسے افسوسناک حادثے کے گِرد گھوم رہی ہے، جس میں امریکی کوسٹ گارڈ جہاز میں پھنسے ہوئے ملاحوں کو بچانے کیلئے جرات مندانہ کوشش کرتے ہیں۔4 ریسکیو اہلکار سمندر میں چھوٹی کشتی کے ذریعے 70 فٹ اونچی خطرناک لہروں کا سامنا کرتے ہوئے ڈوبتے جہاز سے افراد کو بچاتے ہوئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ڈراؤتھی اوفیرو اور جِم ویٹیکر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ کے نامور اداکار کرس پائن مرکزی کردار میں نظر آئینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بین فوسٹر، ایرک بانا، ہالی ڈے گرینجر، روچل بروسنے ہن شامل ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے تیار کردہ اس تھرلر ڈرامہ فلم کو آئندہ برس موشن پکچرز اور ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 29جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

مزید خبریں :