پاکستان
10 جولائی ، 2015

سردار عبدالقیوم کے انتقال پر کشمیر حکومت کا 3روزہ سوگ کا اعلان

سردار عبدالقیوم کے انتقال پر کشمیر حکومت کا 3روزہ سوگ کا اعلان

مظفر آباد .......آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار عبد القیوم خان انتقال کر گئے ، آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار عبد القیوم خان طویل عرصے سے علیل تھے ، سردار عبد القیوم خان مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر اور تحریک آزادی کشمیر کے بانیوں میں تھے۔سردار عبد القیوم کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے شکر پڑیاں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں ادا کی جائیگی جبکہ کل 11 صبح آزاد کشمیر کے آبائی علاقے ضلع باغ آزاد کشمیر میں بھی ادا کی جائیگی ۔ آزاد کشمیر حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا اور آج آزاد کشمیر میں عام تعطیل کر دی گئی۔

مزید خبریں :