دنیا
10 جولائی ، 2015

برطانیہ:عوامی نگرانی کےمجوزہ قانون ، ’’وٹس ایپ‘‘ پر پابندی کی تیاریاں

برطانیہ:عوامی نگرانی کےمجوزہ قانون ، ’’وٹس ایپ‘‘ پر پابندی کی تیاریاں

لندن ......برطانیہ میں عوامی نگرانی کے نئے اور سخت مجوزہ قانون کی منظوری کی صورت میں واٹس ایپ پر پابندی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ، آئی میسج اور اسنیپ چیٹ جیسی ایپلی کیشنز پر پابندی کا چند ہفتوں میں امکان ہے۔ ویٹس ایپ جیسی ایپلی کیشنز میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے ذریعے کوڈ میں پیغامات بھیجے جاتے ہیں جنہیں ڈی کوڈ نہیں کیا جا سکتا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تفتیشی اختیارات نامی مجوزہ قانون کے تحت فیس بک، گوگل اور ایپل جیسی کمپنیاں صارفین کے تمام پیغامات کا ریکارڈ رکھنے کی پابند ہونگی۔ برطانیہ میں داعش کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے اور مجوزہ قانون کی منظوری کی صورت میں پولیس کو صارفین کے ہر ای میل، میسیج اور تصاویر تک رسائی حاصل ہو گی۔

مزید خبریں :