کھیل
11 جولائی ، 2015

دمبولا:پہلا ون ڈے، پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

دمبولا:پہلا ون ڈے، پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

دمبولا ........دمبولا میں جاری پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان ٹیم میں محمد عرفان ،انور علی اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا نے ملیندرا سری وردنے کو ون ڈے کیپ دی ، اس وقت سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں واضح طور پر پاکستانی ٹیم کا پلہ بھاری ہے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج دمبولا میں جاری ہے۔سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے چھ اووز میں 30 رنز بنائے۔سری لنکن اوپنر پریرا اور دلشان کریز پر موجود ہیں۔یہ اس سیریز کا واحد ڈے میچ ہے بقیہ چاروں میچ اینڈ نائٹ ہوں گے۔ورلڈ کپ میں ان فٹ ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں عمدہ بیٹنگ کرنے والے مختار احمد اور بلال آصف کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دلشان کو دس ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 204 رنز درکار ہیں۔اس سیریز میں سری لنکا کو سنگاکارا اور جے وردھنے کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، البتہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے تلکارتنے دلشان ٹیم میں شامل ہوں گے، جنھیں دس ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 204 رنز درکار ہیں۔کستانی ٹیم کے لیے چیمپیئنز ٹرافی تک رسائی کے لیے یہ سیریز جیتنا لازمی ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیموں نےحصہ لینا ہے اور اس وقت پاکستانی ٹیم 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز کا 88 پوائنٹ کے ساتھ آٹھواں نمبر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی پوزیشن ساتویں ہے اس کے 93 پوائنٹ ہیں۔

مزید خبریں :