11 جولائی ، 2015
اسلام آباد.......ایم ڈی یوٹیلٹی ا سٹورز کارپوریشن سلطان محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک صارفین کو 90کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے ، ملک بھر کے 6ہزار یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹوز کارپوریشن سلطان محمود نے کہا کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خورد نوش کی بر وقت فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے ، رمضان المبارک میں اب تک یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 8ارب روپے رہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کا معیار عام مارکیٹ جیسا ہی ہے تاہم قیمتیں کم ہیں ۔