پاکستان
12 جولائی ، 2015

کراچی میں 5دن میں تیسرا بڑا بریک ڈاؤن،12گھنٹےسے بجلی غائب

کراچی میں 5دن  میں تیسرا بڑا بریک ڈاؤن،12گھنٹےسے بجلی غائب

کراچی.......کراچی میں ایک بار پھر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقوں کے عوام اذیت سے دو چار ہیں۔رات 10 بجے سے صبح کے دس ہوگئے مگر بجلی کا انتظار ختم نہ ہوا۔ کے الیکٹرک کے مطابق 220 کے وی اے کی لائن ٹرپ ہوگئی ، مکمل بحالی کا وقت دینا مشکل ہے۔کراچی ،روشنیوں کا شہر، معاشی شہ رگ اور نہ جانے کن کن القابات سے نوازا جاتا ہے ،وجہ کوئی بھی ہو ایک ہفتے میں یہ تیسرا موقع ہے جب شہر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نےشہریوں جینا محال کردیا ہے۔شہرمیں رات دس بجے بجلی غائب ہونا شروع ہوئی پھر بتدریج ڈیفنس ، کلفٹن ، نارتھ کراچی، ناظم آباد بلاک 4 ، لیاقت آباد، عزیزآباد، ایف بی ایریا، گلبہار، کھارادر، لیاری، گارڈن، ڈرگ روڈ، گلشن حدید، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ملیر کھوکھراپار، کورنگی سمیت کئی علاقے اندھیروں میں ڈوبتے گئے۔سورج نکل آیا، جنریٹر بھاں بھاں کرتے تھک گئے مگر بجلی واپس نہ آئی ۔بجلی گئی پانی کی فراہمی بھی رک گئی ، واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے بجلی بندش کی وجہ سے آج شہر کو 54 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکے۔کے الیکٹرک نے بریک ڈاؤن کی وجہ 220 کے وی اے لائن کا ٹرپ ہونا بتائی ہے ، جس کی وجہ سے دس گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے ، کچھ دیر پہلے چند علاقوں کی بجلی بحال ہونا شروع ہوئی ہے تاہم مکمل بحالی کب تک ہوگی اس بارے میں کے الیکٹر ک بھی کچھ کہنے سے قاصر ہے۔

مزید خبریں :