12 جولائی ، 2015
پشاور........پشاورکے علاقوں بہاری کالونی، فقیر آباد اور دلہ زاک روڈ پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ جن میں پانچ افغان باشندے بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کینٹ سرکل میں بہاری کالونی کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایک افغان باشندے سمیت 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جبکہ سٹی سرکل میں فقیر آباد اور دلہ زاک روڈ کے علاقوں میں کئےگئے سرچ آُپریشنز کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔ گرفتارافراد کو متعلقہ تھانوں کو منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔