13 جولائی ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینئرندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،کہاجارہاہےکہ ایم کیوایم کےکارکن بھارت سےتربیت یافتہ ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم نصرت کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثارکھل کربتائیں کہ وہ کس بیان کی بات کررہے ہیں،مناسب ہوتا چوہدری نثاربتاتے الطاف حسین نے کون سے غلط بات کی،الطاف حسین نےڈی جی رینجرزکےبارےمیں ذاتی بات نہیں کہی۔ایم کیوایم کے رہنما ندیم نصرت کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےکہا ہے کہ کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کےعسکری ونگ ہیں۔