پاکستان
14 جولائی ، 2015

الزامات جھوٹےہیں،ملک کیخلاف کوئی بات نہیں کی،الطاف حسین

الزامات جھوٹےہیں،ملک کیخلاف کوئی بات نہیں کی،الطاف حسین

لندن .....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مجھے دھمکیاں دینے کے بجائے حکمران اپنی صفوں کاجائزہ لیں،مجھ پرالزامات جھوٹےہیں،میں نےملک کےخلاف نہیں ظلم کےخلاف بات کی۔ ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی اور خواتین ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تقاریرپر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے،مجھےموت کاخوف نہیں،میری زندگی اللہ تعالیٰ اورتحریک کی امانت ہے۔الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تحریک کوزندہ رکھیں اور کسی بھی قیمت پر قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

مزید خبریں :