پاکستان
14 مئی ، 2012

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافے پر غور

 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافے پر غور

اسلام آباد…آئندہ سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافے کی تجویززیر غور ہے۔ آج اسلام آباد میں ہونے والے محکمہ خزانہ کے حکام کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر بحث جاری رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 3 تجاویز زیر غور ہیں جن میں 25 ، 30 یا 35 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :