14 جولائی ، 2015
راول پنڈی......لاہورہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کرلی،کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی نےلاہورہائیکورٹ سےضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔ان کی ضمانت پانچ ماہ کے بعد منظور کی گئی ہے۔ایان علی کورواں سال 14مارچ کو دبئی جاتے ہو ئے ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا ان کے بیگ سے5لاکھ ڈالرز بر آمد ہو ئے تھے۔