پاکستان
14 مئی ، 2012

وزیراعظم کا جیو کی خبر پر نوٹس: حیدر آباد کے معذور بھائیوں کیلئے امداد کا اعلان

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حیدر آباد کے 3 معذور بھائیوں کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز پر گزشتہ روز خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعظم شکایات ونگ کے چیف کوآرڈی نیٹر صادق سنجرانی نے معذور بھائیوں کے اہل خانہ کو ٹیلی فون کر کے تفصیلات معلوم کیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد معذور بھائیوں کے خاندان سے رابطہ اوران کی مدد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے امدادی چیک دے کر آئیں گے۔

مزید خبریں :