پاکستان
14 مئی ، 2012

پاکستان عیاشی کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکمران اخراجات کم کریں، دوست محمد

پاکستان عیاشی کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکمران اخراجات کم کریں، دوست محمد

پشاور … چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ملک حکمرانوں کی عیاشی کا متحمل نہیں ہوسکتا، 50 فیصد اخراجات کم کرکے عوام کو سہولیات کا مکمل پیکیج دیا جاسکتا ہے۔ پشاور میں عدالتی عملے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ملک حکمرانوں کی عیاشی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر اعظم سے لیکر صدر مملکت تک تمام اداروں کے سربراہان کو عوام کی مشکلات اور مسائل کا احساس کرنا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پچاس فیصد اخراجات کم کئے جائیں تو عوام کو سہولیات کا مکمل پیکج دیا جاسکتا ہے۔ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ ملک کو بیرونی اور اندرونی سازشوں کا سامنا ہے۔ اور ہمیں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خود احتسابی سے مسائل حل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :