کھیل
15 جولائی ، 2015

پاک سری لنکا سیریز کا دوسرا ون ڈے آج پالی کیلے میں ہوگا

پاک سری لنکا سیریز کا دوسرا ون ڈے آج پالی کیلے میں ہوگا

پالی کیلے ...... پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج پالی کیلے میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے شروع ہوگا۔آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں، میچ کےلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد اپنی پہلی ون ڈے سیریز ورلڈ کلاس مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا کے بغیر کھیل رہی ہے۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں کسی مشکل کے بغیر ہدف حاصل کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ میزبان ٹیم کی بولنگ خاصی کمزور ہے۔ پاکستانی ٹیم کے لیے چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کے لیے یہ سیریز جیتنا لازمی ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم یہ سیریز تین دو کے فرق سے جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں اس کے پوائنٹس 90 اور چار ایک سے جیتنے کی صورت میں 92 ہو جائیں گے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم کے عالمی رینکنگ میں 87پوائنٹس ہیں جو ویسٹ انڈیز سے ایک کم ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک ون ڈے جیت کر چیمپئنز ٹرافی میں جگہ بنا لی ہے اور اب ویسٹ انڈیز اور پاکستان میں سے کوئی ایک ٹیم آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ایونٹ میں حصہ لے سکے گی جو 2017 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :