کھیل
15 جولائی ، 2015

دوسرا ون ڈے:پاکستان نے سری لنکا کو 288رنزکا ہدف دیدیا

دوسرا ون ڈے:پاکستان نے سری لنکا کو 288رنزکا ہدف دیدیا

پالی کیلے......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو 288رنزکا ہدف دے دیا۔پاکستان نے 8کھلاڑیوں کے نقصان پر287رنز اسکور کیے۔ کپتان اظہر علی نے 6چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 79رنز بنائے جو دلشان کی بال پر سری وردانہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 52، شعیب ملک 51، احمد شہزاد 30، بابر اعظم12، محمد حفیظ9، سرفراز احمد 7اور یاسر شاہ 1رن اسکور کر پائے جبکہ انور علی 29رنز جبکہ راحت علی کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا اور سچیت پتھیرانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :