15 جولائی ، 2015
پالی کیلے،سری لنکا.......سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں دو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، تاہم ابھی اس سیریز کے تین میچز باقیہیں۔سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 287کے ہدف کو آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 48اعشاریہ ایک اوورز میں 288رنز بناکر پورا کرلیا۔ پالی کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے اس میچ میں سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا نے 68، تلکا رتنے دلشان 47،دنیش چندی مل 48ناٹ آئوٹ،پتھی رانا33اور اوپل تھارنگا28قابل ذکر بیٹسمین تھے جنھوں نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کی جانب سے راحت علی نے تین ، محمد حفیظ نے دوجبکہ محمد عرفان اور انور علی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔