دنیا
17 جولائی ، 2015

فرانس میں آج عقید واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی گئی

فرانس میں آج عقید واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی گئی

پیرس......رضا چوہدری......فرانس میں مقیم مسلمانوں نے جمعےکو انتہائی عقید واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی۔ پیرس کی جامع مسجد مسکے دو پاغی سمیت ہزاروں مساجد میں لاکھوں مسلمانوں جن میںمرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے نماز عید ادا کی۔ جن علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی آباد ہے وہاں ادارہ منہاج القران کے مراکز میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث کئی بار نماز کی جماعتیں ادا کی گئیں۔ اس کے علاوہ ادارہ فلاحِ دارین، پیری فیت جامع مسجد کے علاوہ مسجد قباء ولیرلیبل میں نماز عید کے بہت بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ علمائے کرام نے عید الفطر کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ روزہ کی فصلت اور انسانی صحت کیلئے اس کی اہمت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے جسم کی زکوٰۃ سے تشبیہ دی، بعد ازاں لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارک باد دی ۔

مزید خبریں :