پاکستان
15 مئی ، 2012

عطاء آباد جھیل: اسپل وے کا دہانہ بارودی مواد سے اُڑادیا گیا

عطاء آباد جھیل: اسپل وے کا دہانہ بارودی مواد سے اُڑادیا گیا

گلگت…فرنٹیئرورکس آرگنائزشن نے عطاء آباد جھیل کے اسپل وے کے دہانے کو بارودی مواد سے تباہ کردیا، جھیل سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے،فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن دو سال سے جھیل کی سطح کو کم کرنے اور شاہراہ قراقرم کی دوبارہ بحالی کے کام پر مامور ہے، اس سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب جھیل سے پانی کے اخراج کو ممکن بنانے کے لئے اسپل وے کے دہانے کو بلاسٹ کرکے روکے ہوئے پانی کو خارج کیا جارہا ہے، فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے مطابق اسپل وے کو دھماکے سے اڑئے جانے کے بعد جھیل سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے، امکان ہے کہ خارج ہونے والے پانی کی مقدار 35 سے 40 ہزار کیوسک تک پہنچے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے دریا کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، اس سے قبل اسی سال 27 مارچ کو جھیل کے دہانے کو بارودی مواد کے ذریعے کھول دیا گیا تھا، اور اب تک جھیل کی سطح میں 33 فٹ کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :