پاکستان
18 جولائی ، 2015

کوئٹہ دھماکا خودکش تھا،چوکیدار نے روکنے کی کوشش کی تھی

کوئٹہ دھماکا خودکش تھا،چوکیدار نے روکنے کی کوشش کی تھی

کوئٹہ.......کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پرسرداربہادریونیورسٹی کےباہرخودکش دھماکا کے حوالے سےایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ خودکش حملہ آورنےخاتون کےکپڑےپہنےہوئےتھے،حملہ آورریلوےہاؤسنگ سوسائٹی سےہزارہ ٹاؤن میں داخل ہونےکی کوشش کررہا تھا،ایس ایس پی نے مزید کہا کہ چوکیدارنےحملہ آورکوروکنےکی کوشش تواس نےخودکودھماکےسےاڑادیا، خود کش جیکٹ میں 7 سے 8کلو گرام دھماکاخیزمواد تھا،جبکہ جیکٹ میں بال بیرنگ بھی موجود تھے،خود کش حملہ آورکی عمر 18سے20سال کےدرمیان تھی۔واضح رہے کہ اس خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔



مزید خبریں :